نامور صحافی صدیق بلوچ انتقال کر گئے

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے نامور سینئر صحافی لالا صدیق بلوچ منگل کی صبح انتقال کر گئے. ان کی عمر 78 برس تھی. گزشتہ 4 برسوں سے وہ کینسر جیسے موذی مرض سے برسرِپیکار تھے.

صدیق بلوچ کا تعلق کراچی کی قدیمی بلوچ آبادی لیاری سے تھا. انہوں نے صحافت کا آغاز کراچی سے ہی کیا. معروف انگریزی روزنامہ "ڈان” میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ وابستہ رہے.

سن دو ہزار کے آغاز میں کوئٹہ منتقل ہوئے اور اپنے دو اخبار جاری کیے. جن میں اردو کا روزنامہ "آزادی” اور انگریزی کا "بلوچستان ایکسپریس” شامل تھے. یہ اخبارات آج بھی بلوچ قارئین کا وسیع حلقہ رکھتے ہیں.

مزید خبریں اسی بارے میں

Close