بدنام زمانہ ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کراچی میں تین بلوچ فرزندوں کو رہا کردیا

کراچی (ریپبلکن نیوز) پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کراچی سے غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے تین بلوچ طلباء کو آج رہا کر دیا ہے۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چار جنوری کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال مدھو گوٹھ سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے فورسز نے ہمراہ جن تین بلوچ فرزندوں کو اغواء کیا تھا انہیں آج رہا کر دیا گیا ہے۔

قابض فورسز سے رہائی پانے والے تینوں افراد کی شناخت ممتاز ساجدی ولد ڈاکٹر کریم بخش، کامران ولد ڈاکٹر کریم بخش سکنہ گریشہ اور سیف اللہ ولد یعقوب سکنہ کیچ سے ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close