قابض ریاستی فورسز نے ڈیرہ بگٹی سے ایک بلوچ فرزند کو اغواء کرلیا

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے قابض پاکستانی افواج نے ایک شخص کو اغواء بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

نمائندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق ریاستی فورسز نے گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر حضور بخش چندرازئی بگٹی کو اغواء بعد لاپتہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ زین کوہ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پاکستانی افواج نے پندرہ سے زاہد بلوچ فرزندوں کو اغواء کیا ہے  جن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں کہ وہ کہاں اور کس حالت میں ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close