کوئٹہ میں آر آر جی فورس کے اہلکار کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک سیکیورٹی اہلکار کو قتل اور ایک کو شدید زخمی کردیا۔

زرائع کے مطابق کوئٹہ میں سریاب پل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک سیکیورٹی اہلکار کو موقع پر ہی ہلاک کردیا جب کہ ایک کو شدید زخمی کردیا ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نامعلوم مسلح افراد کاروائی کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ٹویٹر انتظامیہ نے آئی ایس پی آر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو معطل کردیا

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص آر آر جی فورس کا اہلکار تھا جس کی شناخت محمد عالم محمد حسنی سے ہوگئی ہے جبکہ زخمی اہلکار جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے کی شناخت شاہ نظر سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close