نصیر آباد سے اغوا بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے خواتین اور بچوں کو آرمی چھاؤنی منتقل کر دیا گیا

نصیر آباد(ریپبلکن نیوز) پاکستانی افواج نے آج نصیر باد کی تحصیل چھتر کے علاقے کنڈی سے بگٹی قبیلہ کی زیلی شاخ چاکرانی سے تعلق رکھنے والے مٹھا بگٹی اور سعد خان بگٹی کے خواتین اور بچوں کو اٹھا کر آرمی چھاؤنی منعتقل کردیا ہے اغوا شدگان میں کچھ کی شناخت ناز خاتوں زوجہ چاکر بگٹی، روز بی بی بنت چاکر بگٹی، حمید ولد چاکر بگٹی عمر تین سال، رمضان ولد چاکر بگٹی عمر 9 مہینے، بختو بی بی زوجہ صدیق بگٹی، اور زرناز بنت صدیق بگٹی کے ناموں سے
ہوئی ہے آج مسلسل چھتر اور سوئی کے علاقے اُوچ اور گردونواح میں آپریشن کر کے متعدد افراد کو اغوا کر لیا ہے ۔


 

خواتین اور بچوں کا اغوا کرنا اب روز کا معمول بن چکا ہے ایسے متعدد واقعات میں پاکستانی افواج نے بگٹی قبائل کے کئی افراد کے خواتین اور بچوں کو اغوا کر کے لوگوں آزادی پسند ظاہر کے کے ہتھیار ڈالتے ہوئے دکھایا گیا، حال ہی میں پیرکوہ سے تعلق رکھنے والے مسلح تنظیم کے کمانڈر کے بیوی بچوں کو لاپتہ کردیا اور مسلسل اسے بلیک میل کرتے رہے اور چھ مہینے کے عرصے کے بعد اس نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close