اکبر بگٹی کے خلاف فوجی آپریشن کی اجازت نہ دینا پر میری حکومت کو ختم کیا گیا۔ظفراللہ جمالی

فرید آباد (ریپبلکن نیوز) سابق وزیر اعظم پاکستان و ممبر قومی اسمبلی میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ختم کرنے کی بڑی وجوہات ڈاکٹر قدیر کو حوالے نہ کرنے اور نواب اکبر خان بگٹی کے خلاف آپریشن کے خلاف اجازت نہ دینا ہے بینظیر بھٹو صاحبہ کے دور میں رمزی مارا گیا اور نواز شریف کے دور میں ایمل کاسی کو مارا گیا اگر میں ڈکٹر قدیر کو حوالے کردیتا تو میں گھر واپس نہیں آتا اور شرم سے مر جاتا میں تین اشخاص کا بہت ہی ممنون ہوں جنھوں نے سیاست میں کردار ادا کیا میر جعفر جمالی جو مجھے سیاست میں لا ئے اگر وہ نہ لاتے تو میں سیاست میں نہ ہو تا دوسرا ذولفقار علی بھٹو جن کے ساتھ میں نے کام کیا اور نواب اکبر خان بگٹی جو میر ا بزرگ ہے جب بگٹی صاحب کامسئلہ آیا میں نے کہا کہ میں صدر صاحب سے کہا کہ میں دستخظ نہیں کروں گا اور کہا کہ نیا وزیراعظم ڈ ھونڈیں اور میں گھر جارہا ہوں میں اپنے بزرگ کو قتل کروں یہ ہو نہیں سکتا ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker