ہرنائی: ریلوے ٹریک پر کام کرنے والے تین اہلکار قتل

قتل ہونے والے تمام افراد این ایل سی کمپنی کے اہلکار تھے

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع سبی کے تحصیل ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے ریلوے ٹریک پر کام کرنے والے تین افراد کو قتل کردیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل ہرنائی کے علاقے ناکس میں ریلوے ٹریک پر کام کرنے والے این ایل سی کمپنی کے تین اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب این ایل سی کمپنی کے اہلکار ریلوے ٹریک کی مرمت کر رہے رتھے کہ مسلح افراد نے انہیں حملے کا نشانہ بناتے ہوئے تین اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ باقی اہلکار جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

 ہلاک ہونے والے تینوں ملازمین کا تعلق بلوچستان کے ضلع ژوب سے ہے جن کی شناخت عصمت اللہ، اختر محمد اور نعمت اللہ سے ہوگئی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close