بلوچ نیشنل موومنٹ برطانیہ زون کا اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر حکیم بلوچ منعقد

برطانیہ (ریپبلکن نیوز ڈیسک) برطانیہ میں بی این ایم کے زیراہتمام 13 نومبر بروز منگل بوقت 6:00 بجے شام لندن کے ایک مقامی ہوٹل ریڈسن بلو پورمین میں بنام یوم شہداء کے حوالے سے منعقد ہونے والے پروگرام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

اجلاس میں 13 نومبر کو منعقد ہونے والے پروگرام کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے ۔ اور ساتھ ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی فیصلے کئے گئے۔ دوستوں کو زمہ داری سونپی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے رابطہ کر کے لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

 

مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی مشن ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور 13 نومبر ہمیں یکجہتی کی یاد دلاتا ہے ۔ بلوچ شہداء نے اپنے قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر یہ عظیم وطن بلوچستان ہمارے لیے چھوڑ گئے۔ آج ہماری زمہ داری بنتی ہے کہ ہم مشترکہ طور پر شہداء کی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی زمہ داریاں ادا کرکے انکی مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

 

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ 13 نومبر کا دن بلوچ اور مظلوم اقوام کے لئے تجدید عہد کا دن ہے کیونکہ بلوچ شہداء نے تمام مظلوم کی آواز بن کر سامراجیت اور ظلم کے خلاف بغاوت کر کے ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے۔ اب ہماری زمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان شہداء کی جدوجہد کو سنجیدگی اور ایمانداری سے اپنا اور مظلوم اقوام کا اثاثہ سمجھ کر عملی جدوجہد سے اس روشن صبح کو پانا کے لئے جدوجہد کریں جس کی آبیاری ہماری شہداء نے اپنی خون سے کی ہے۔

 

آخر میں اجلاس کی توسط سے برطانیہ میں رہنے والے بلوچ آزادی پسند پارٹیوں و بلوچ کمیونیٹی کے علاوہ دوسری اقوام کے آزادی پسند پارٹیوں سے اس عظیم پروگرام میں شرکت کرنے کی اپیل کی گئی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close