نواب براہمدغ بگٹی و نواب مہران مری کا بلوچ نسل کشی کے خلاف دنیا بھر میں مشترکہ آگاہی مہم چلانے کا علان

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ قومی رہنما نواب براہمداغ بگٹی اور نواب مہران مری  نے اپنے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کی طرف سے بلوچستان میں جاری نسل کشی (Baloch  Genocide) میں دن بہ دن تیزی لائی جارہی ہے۔ بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم، جبری گمشدگیوں، زیر حراست غیر انسانی تشدد اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے ساتھ ساتھ ریاستی فورسز کی جانب سے بلوچ خواتین اور بچوں کو بھی زیادہ سے زیادہ نشانہ بنایا جارہا ہے جوکہ عالمی قوانین اور انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزیاں ہے۔  اس صورتحال کے پیش نظر دنیا بھرمیں  Baloch Genocide  کے عنوان سے عالمی سطح پر بلوچ نسل کشی کے خلاف مشترکہ آگاہی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہیں۔ اس مہم کے تحت دنیا بھر بشمول یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہروں، اشتہاری مہم،  پمفلیٹس اور دیگر طریقہ کار سے عالمی میڈیا، انسانی حقوق کے اداروں، بین الاقوامی برادری اور عوام الناس کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی جائیگی اور تمام مہذب ممالک اور مغربی دارلحکومتوں سے بلوچستان میں مداخلت کرکے بلوچ نسل کشی کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی جائیگی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

error: ! جملہ حقوق محفوظ ہے
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker