چترال: پاک افغان سرحد کے قریب پل دھماکا خیز مواد سے تباہ

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) چترال میں پاک افغان سرحد کے قریب دریا پر قائم پل کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث تور کہو کے متعدد دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

مقامی افراد کے مطابق علاقے میں واحد پل ہونے کے باعث عوام کو سامان کی ترسیل میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ممکنہ طور پر تخریب کاری ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پل اڑانے سے 20 ہزار سے زائد آبادی محصور ہوگئی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close