کوئٹہ میں پاکستانی پرچم فروخت کرنے والے دکان پر حملہ

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)کوئٹہ میں نہ معلوم مسلح افراد نے پاکستانی جھنڈا فروخت کرنے والے ایک دکان پر فائرنگ کرتے ہوئے ایک افرادکو ہلاک کردیا ۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ مسجد روڈ میں واقع پاکستان پرچم فروخت کرنے والے ایک دکان پر نہ معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے دکان میں موجود جھنڈافروخت کرنے والا شخص ہلاک جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ یاد رہے کہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے اپنے جاری کردہ بیان میں عوام کو تنبیہ کیا ہے کہ 14اگست کی تقریبات سے دور رہیں ۔بلوچ مسلح تنظمیں 14اگست کو پاکستانی فورسز پر مسلسل حملہ کرتے آئے ہیں ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close