گرفتار افراد کا یو بی اے سے کوئی تعلق نہیں۔یونائٹڈ بلوچ آرمی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روزوزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس میں بے گناہ بلوچوں کو یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے کارکن ظاہر کرنے کو مستردکر تے ہیں مذکورہ وزیر پہلے بھی اسی طرح کے دعوؤں میں آزادی پسند تنظیموں کو ختم کر نے اور آزادی پسند رہنماؤں کو شہید کرنے کے دعوے کر چکا ہے جو جھوٹ ثابت ہوئے ہیں نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ترجمان نے کہا ہے کہ حسب روایت ایک بار پھر ایک قابض بے گناہ بلوچوں کو لاپتہ کر نے کے بعد تشدد کر کے انہیں میڈیا میں آزادی پسند تنظیم کے کارکن ظاہر کر کے اپنی بڑی کامیابی سمجھ رہاہے جوکہ اس کی ناکامی ہے دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ کسی بھی شخص کو تشدد کے ذریعے کچھ بھی قبول کروایا جا سکتا ہے یونائٹیڈ بلوچ آرمی عوام کو تنبہہ کر تی ہے کہ عوام14 اگست کے پروگراموں سے دور رہے بلوچ سرمچار ان پر کبھی بھی حملہ کر سکتے ہیں ترجمان کے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کا رروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close