بلوچستان : مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان میں مختلف واقعات میں آج 3افراد ہلاک ہوئے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کی ساحلی شہر گوادر میں نہ معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نصیر احمد کو ہلاک کردیا۔ نصیر احمد تربت کارہاہشی بتایا جاتا ہے۔

ریپبلکن نیوز کےنمائندے کے مطابق خضدار کے علاقے گریشہ سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت محمد اسلم ولد جمعہ خان سے ہوئی ہے جس کا تعلق نوکجو مشکے سے تھا۔ دوسری جانب بلوچستان کے شہر تربت میں نہ معلوم مسلح افراد نے آبادکار پنجابی کے حجام کی دکان پر فائرنگ کرکے آباد کار کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے دوران مزید لوگوں کےزخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close