پاکستان آرمی کا سوئی کے مختلف علاقوں میں آپریشن، مزید 10 شہری حراست کے بعد لاپتہ

Dera Bugtiڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) سوئی کے علاقوں دلبر مٹ ، گنڈوئ اور شاری دربار کے مقام پر پاکستانی فوج کی عام آبادیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد گھروں کو لوٹنے کے بعد جلا کر خاکستر کردیا۔ جبکہ بڑی تعداد میں مقامی افراد کے مال مویشیوں کو فورسز کے اہلکار اپنے ساتھ لی گئے۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دس افراد کو اغوا کے بعد لاپتہ کردیا ہے جن کی شناخت تراتی ولد شاہی بگٹی، کالا ولد بختیار بگٹی، شاہ میر ولد بختیار بگٹی ، پھوگو ولد بختیار بگٹی، کیچی ولد بختیاربگٹی، جلاو ولد کالا بگٹی، گلزار ولد شیر محمد بگٹی، پیری ولد جوند بگٹی، بھورا ولد جوند بگٹی، جوند ولد رحیم بگٹی، موسم ولد بوزو بگٹی اور بوزو ولد پیری بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہیں مزکورہ تمام افراد کسان طبقے اور خانہ بدوش ہیں جن کا کسی بھی حوالے سے سیاسی اور عسکری تنظیموں سے کوئی تعلق نہیں ہے

مزید خبریں اسی بارے میں

Close