پاکستان کے نامور صحافی و سماجی کارکن گل بخاری لاہور سے اغوا۔

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) پاکستان کی نامور صحافی اور انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی خاتوں صحافی اغوا،

تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن گل بخاری جو کہ صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ ہے کو لاہور سے سے آرمی کے گاڈیوں پر سوار مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

گل بخاری کے ڈرائیور کے مطابق ان کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے جارہی تھی۔

مسلح افراد نے گل بخاری کے ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گل کو اپنے گاڈیوں میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔

گل بخاری کے اغوا کے بارے میں پاکستان کی الیکٹرانگ میڈیا تاحال خاموش ہے تاہم سوشل میڈیا میں خبر آنے کے بعد گل بخاری کا نام اس وقت ٹوئیٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

گل بخاری پاکستانی فوج کے سیاسی معملات میں مداخلت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے

مزید خبریں اسی بارے میں

Close