اسنیپ چیٹ مقبولیت میں ٹوئٹر سے آگے ویب ڈیسک شائع 2 دن پہلے

Snapchat(ری پبلکن نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور اب وہ نسبتاً نئی ایپ اسنیپ چیٹ سے بھی پیچھے رہ گئی ہے۔

اسنیپ چیٹ کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 15 کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور اس طرح وہ مقبولیت میں ٹوئٹر سے آگے نکل گئی ہے۔

اسنیپ چیٹ نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ ہے۔

ٹوئٹر کا قیام 2006 میں عمل میں آیا تھا اور اسے روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 14 کروڑ سے بھی کم ہوگئی ہے۔

بلومبرگ کی اس رپورٹ کے مطابق ایک زمانہ تھا کہ ٹوئٹر فیس بک کے بعد سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ تھی مگر اب وہ انسٹاگرام، میسنجر اور واٹس ایپ سے بھی پیچھے رہ گئی ہے۔

ٹوئٹر استعمال کرنے والے ماہانہ صارفین کی تعداد 31 کروڑ ہے اور روزانہ اس پر 13 کروڑ 60 لاکھ افراد وزٹ کرتے ہیں۔

اسنیپ چیٹ میں لوگوں کے درمیان باہمی رابطے کسی گیم کی طرح ہے جس میں سیلفیز اور مختصر ویڈیوز کا تبادلہ کیا جاتا ہے جو مقررہ وقت کے بعد خودبخود ڈیلیٹ ہوجاتی ہیں۔

ٹویٹر لے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسے نے خود تسلیم کیا ہے کہ اسنیپ چیٹ سے میسجنگ بہت جدید ہے اور ان کی اپنی ایپ لوگوں کو الجھن میں ڈال دیتی ہے جس میں بہتری لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker