ریلوے کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا

Railwayکوئٹہ(ری پبلکن نیوز)بلوچستان کے علاقے سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سلیپر اڑ گئے جبکہ ریلوے ٹریک محفوظ رہا ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کے مرمت کر کے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سپیزنڈ اور مچھ کے درمیان 347 کلو میٹر کے فیصلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کی غرض سے نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کے دو سلیپر اڑ گئے اور ٹریک کو معمولی نقصان پہنچا دھماکے کے اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ ، پولیس ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکہ 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا تاہم ریلوے کے عملے نے2 بج کر35 منٹ پر ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کر کے ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کر دیا ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی ریلوے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close