پنجگور میں کامران مینگل کی گاڈی کے قریب دھماکہ، ایک ہلاک متعدد زخمی

پنجگور (ریپبلکن نیوز) چتکان بازا میں دھماکہ، نمائندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق پنجگور چتکان بازار میں کامران مینگل کی گاڑی پرریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ چھوٹے بھائی سلیمان اسماعیل جان بحق ، کامران مینگل اور انکے قریبی رشتہ دار بشیر ،عمر جان سمیت سات افراد شدید زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے، ذرائع کے مطابق دھماکہ کامران مینگل کے گاڑی پہ کیا گیا تھا جو موٹرسائیکل پہ نصب تھا ،نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پنجگور کے شہدا چوک بسم چوک کے قریب حبیب بینک کے کارنر ٹائر کے دکان کے سامنے لا کرکھڑا کیا جب کامران مینگل کی گاڑی یہاں سے گزری تو زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کامران مینگل کے گاڑی پہ سوار انکے چھوٹے بھائی سلیمان اسماعیل جابحق ہوئے اور کامران مینگل ،بشیر احمد شہباز اورانکے رشتہ دار عمر جان شدید زخمی ہوئے جس کے زد میں آکر عام سول پرنس حبیب اللہ ، ھارون ،خداداد،پرویز احمد،اور ایک تین سال کا بچہ بھی شامل ہے ، کامران مینگل ،عمر جان ،شہباز کو ایف سی ہسپتال منتقل کیا گیا جو انتہائی تشویش نام حالات میں تھے جن میں کامران مینگل کی حالات انتہائی تشویش ناک ہے تاہم آخری اطلاع تک کسی قسم کی کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close