چین بھارتی بین البراعظمی میزائل اگنی 4سے خوبزدہ

بیجنگ(ریپبلکن نیوز)چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریئے میں بھارت کو اقوام متحدہ کی جوہری ہتھیاروں اور لانگ رینج بیلسٹک میزائل کی مقررہ حد توڑنے پر خبردار کر دیا۔ ‘بھارت اپنے میزائل جنون کو کم کرے’ کے عنوان سے شائع ہونے والے چینی اخبار کے اداریئے میں ہندوستان کے میزائل ٹیسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ 4 ہزار کلومیٹر کی رینج تک مار کرنے اور جوہری توانائی کی صلاحیت سے لیس بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی 4 کے کامیاب تجربے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے میزائل کی پورے چین کو نشانہ بنائے جانے کی صلاحیت کو سراہا گیا تھا اور چین کی متوقع جارحیت کی مزاحمت کے طور پر اس میزائل کے استعمال کی اہمیت کا ذکر کیا گیا تھا۔ گلوبل ٹائمز کا اداریہ لکھتا ہے کہ پاکستان کو بھی جوہری ترقی میں وہ استحقاق حاصل ہونا چاہیئے جو بھارت کو حاصل ہے، ساتھ ہی اُن مغربی ممالک کو بھی خبردار کیا گیا جو بھارت کو جوہری توانائی کا حامل ملک مانتے ہیں مگر ہندوستان اور پاکستان کی جوہری صلاحیت میں فرق کرتے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close