بلوچستان میں ہر صورتامن قائم کیاجائیگا۔ پاکستانی آرمی چیف 

خضدار(ریپبلکن نیوز) قابض ملک کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان اپنی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے اور خطے کی اقتصادی ترقی میں اس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہمارے دشمن بلوچستان میں بے امنی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں لیکن ہم نے ان کے سازشوں کو ناکام بنادیا۔ قابض ملک پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار خضدار میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنار سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ  زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ’آج بلوچستان پہلے سے زیادہ مضبوط، مربوط اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے، گوادر پورٹ، 870 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) منصوبے کو عملی جامع پہنانا ہمارے قومی عزم کی دلیل ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت اور فوج ملک کر بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker