بولان میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان ضلع بولان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ کو بیٹے کے ساتھ قتل کردیا۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان ڈھاڈر سبری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔

مقتولین کی شناخت شیر جان ولد شفیع محمد اور قیصر ولد شیر جان سکنہ ڈھاڈر  سے ہوگئی ہے۔ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close