بلوچستان: آرمی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، جوابی کاروائی میں فورسز کا عام آبادیوں پر گولہ باری

کولواہ (ریپبلکن نیوز) کولواہ میں پاکستانی فوجی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، تفصیلات کے مطابق کولاہ کے علاقے شاپکول میں قائم پاکستانی آرمی کی چوکی پر بلوچ سرمچاروں نے راکٹوں سے حملہ کیا، شدید راکٹ باری کے بعد چوکی میں آگ بھڑک اٹھی، حملے کے بعد  فورسز نے جوابی کاروائی کا آغاز کردیا جس میں عام آبادیوں  پر مارٹر گولے برسائے اور شدید فائرنگ کی۔ آخری اطلاعت تک فورسز کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا تاہم فوری طور پر کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close