بی ایل ایف نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آواران میں فورسز کی تیرتیج کیمپ پر خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو نقصان پہنچایا۔ آواران میں مغرب کے بعد لباچ ڈنسر چوکی پر راکٹ حملہ کرکے فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ضلع آواران ہی میں لباچ برکت بازارچوکی ،جک چوکی اور دراسکی چوکو چوکی پر فورسز پر اسنائپر حملے کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ کل دشت کے علاقے مچات میں فورسز کے قافلے کی سیکورٹی پر معمور اہلکاروں پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker