ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فوج کی فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شہید

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی میں چار روز سے جاری فوجی جارحیت میں مزید پانچ افراد شہید،  تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے بوبی میں پاکستانی فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی عام آبادیوں پر شدید بمباری و شیلنگ کا سلسلہ جاری، بوبی کے علاقے میں ایک گھر پر ہیلی کاپٹروں نے دس منٹ تک مسلسل شیلنگ کی جس کے نتیجے میں شمبو بگٹی اس کی دو بچیاں، بیوی اور سات سال کا بیٹا شہید جبکہ گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ ہیلی کاپٹروں کی اندھادھند شیلنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود بیس کے قریب مویشی بھی ہلاک ہوگئے یاد رہے کہ پاکستان فوج اس علاقے میں پچھلے چار دنوں سے مسلسل آپریشن کررہی ہے جس میں اب تک ساتھ افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ پورا علاقہ فوجی محاصرے میں ہیں ادھر مزاحمت کاروں اور قابض پاکستانی فوج کے درمیان بھی ان علاقوں میں شدید نوعیت کی جھڑپیں جاری ہے جس میں اب تک ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایاگیا ہے اور بیس کے قریب فوجی اہلکاروں کی ہلاک ہونے کی خبریں ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close