ڈیرہ بگٹی میں فوج اور سرمچاروں کے درمیان ہولناک جھڑپیں، کئی اہلکار ہلاک، فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں جاری فوجی آپریشن میں مزید شدت، پاکستانی فوج اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان خون ریز جھڑپیں، فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقوں سہری دربار، بوبی، شانک، ہن اور بمبور میں پاکستانی فوج کی گن شب ہیلی کاپٹروں اور سینکڑوں زمینی فوج کے ساتھ ایک ہولناک آپریشن جاری ہے آپریشن میں شریک فوجی دستوں پر بلوچ مزاحمت کاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے بلوچ سرمچاروں اور پاکستانی فوج کے درمیان چار دن  سے ملسل جھڑپیں جاری ہے علاقے میں شدید بم دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن میں شریک ایک ہیلی کاپٹر بھی بلوچ سرمچاروں کے راکٹ حملوں اور سنائپرز کی گولیوں کی زد میں آیا جو کہ سنگسیلا کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا، ڈیرہ بگٹی میں لیویز زرائع نے نام نا بتانے کی شرت پر بتایا کہ چھ مزید فوجی اہلکاروں کی لاشوں کو آج ایف سی قلعے میں لایا گیا کہ جن کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کے آباہی گاوں روانہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close