حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے

کابل (ریپبلکن نیوز)حقانی نیٹ ورک کا سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے۔حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

افغان طالبان نے تصدیق کی ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے بانی خاصے عرصہ سے بیمار تھے جس کے بعد وہ انتقال کر گئے ہیں۔

پاکستان کا پیدا کردہ حقانی نیٹ ورک افغان طالبان کا ایسا حصہ قرار دیا جاتا ہے جو افغانستان میں موجود امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ موجودہ افغان حکومت کے خلاف ہونے والی متعدد کارروائیاں بھی اسی گروپ کے حصے میں ڈالی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ جلال الدین پاکستان کی ایک بنائی ہوئی گروپ کی سرگرمیوں کی تشہیر 1980ء میں ہونا شروع ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close