بی آر ایس او کے لاپتہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری مزار بلو چ میڈیا میں دہشتگرد ظاہر

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مزار بلوچ جو رمضان کے مہیے سے لاپتہ تھے جنہیں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کیا تھا ۔ریپبلکن نیوز کے نمائندے نے بی آر ایس او کے رہنماؤں سے مزار بلوچ کے بارے میں دریافت کیا تو انکا کہنا تھا کہ مزار بلوچ کا تعلق طلبہ تنظیم بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے ہے جو ایک پُر امن طلبہ تنظیم ہے جس کا کسی بھی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔ مزار بلوچ سیاسی اور پُر طریقوں سے بی آر ایس او کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد کر رہے تھے جنہیں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ سے اغواء بعد لاپتہ کر دیا تھا جسے آج ڈرامائی انداز میں کٹھ پتلی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا میں دہشتگرد ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد بار سیاسی کارکنوں کو اغواء بعد دہشتگر د ظاہر کیا جا چکا ہے جبکہ بہت سے سیاسی کارکنوں کواغواء بعد جعلی مقابلوں میں شہید بھی کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close