یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

UBAکوئٹہ(ری پبلکن نیوز) یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ شب سبی کے علاقے ماچھی میں فورسز کے کیمپ پر خودکارہتھیاروں سے حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا جبکہ یکم جون کو سبی کے علاقے مٹھڑی میں بجلی کے 3 ٹاور کو بھی دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی تاہم دوسری جانب فورسز پر حملے کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close