پنجگور کے علاقے پروم میں کلگ کور فورسز کی چیک پوسٹ پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔بی ایل ایف

BLF 2کوئٹہ(ری پبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ۔بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہفتہ کو پنجگور کے علاقے پروم میں کلگ کور فورسز کی چیک پوسٹ پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ترجمان نے کہا کہ کل گومازی میں فائرنگ کرکے ریاستی مخبر و آلہ کار یونس ولد گہرام کو ہلاک کیا اس پر پہلے بھی حملہ کیا گیا تھا لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوا وہ فورسز کے ساتھ کئی کارروائیوں، بلوچوں کی مخبری اور اغواء میں ملوث تھا ریاست ایک منظم منصوبے کے تحت بلوچوں کو بلوچوں سے مارنے اور لڑانے کی کوششوں میں مصروف ہے لہٰذا ہم ایسے بلوچوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاست کا کام آسان کرنے کیلئے بلوچ دشمنی نہ کریں ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں تاہم دوسری جانب فورسز پر حملے اور اہلکار کی ہلاکت سے متعلق سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker