ماحولیاتی آلودگی تمام بنی نوع انسان کی زندگی کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے.گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی

interview-with-muhammad-khan-achakzai-governor-balochistan-1378546707-9625کوئٹہ(ری پبلکن نیوز ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی تمام بنی نوع انسان کی زندگی کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے جس کے باعث ایک جانب فکری آلودگی کو فروغ ملتا ہے دوسری جانب موسم اور آب وہوا سمیت ہماری زندگی کے تمام شعبوں پر اس کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماحولیات سے متعلق عالمی دن کے موقع پر جاری ہونے والے ایک بیان میں گورنر نے کہا کہ آج تمام ترقی یافتہ ممالک کی صنعتی سرگرمیوں سے ماحولیاتی آلودگی کے باعث انسان کے وجود بلکہ کائنات کا وہ حصہ جس پر انسان آباد ہے کے وجود کو خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ نسل انسانی اور خود اس کرہ ارض کی بقاء و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ماحولیات کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاے جانا اشد ضروری ہے اور کئی ترقی یافتہ ممالک ماحولیات کو اپنے قومی ایجنڈے میں اولین ترجیحات میں شامل رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کیلئے ضروری ہے کہ اپنے ترقیاتی سفر کو ہر صورت میں ماحول دوست بنائے۔ گورنر نے کہا کہ ہمیں صوبے میں موجود جنگلات ، درختوں اور پودوں کو محفوظ بنانے کے علاوہ ماحول کی بہتری کیلئے شجر کاری بالخصوص نئی نرسریوں کے قیام کو عمل میں لانے پر بھرپور توجہ مرکوز کرنی چاہئے انہوں نے الیکتڑانک میڈیا سے وابستہ افراد اور منتخب بلدیاتی نمائنوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیات کی بہتری کیلئے ضروری عملی اقدامات کے ساتھ عوام میں بیداری اور شعور پیدا کریں تاکہ معاشرہ بطور مجموعی ماحولیاتی بہتری میں اپنا کردار ادا کرسکے اور اپنے احساس ذمہ داری کو روبہ عمل لاتے ہوئے اپنے شہر ، قصبے اورمحلے اور گلیوں کو صاف ستھرا اور سرسبزوشاداب رکھیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker