اورماڑہ میں تیل اور گیس تلاش  کرنے والے غیر ملکی کمپنی کے قافلے پر حملہ

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں تیل اور گیس تلاش کرنے کے غرض سے آئے ہوئے غیر ملکی کمپنی کے قافلے پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے نواحی علاقےمیں تیل اور گیس تلاش کرنے والی غیر ملکی کمپنی کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے بیس کیمپ سے نکل کر فیلڈ کی طرف جارہے تھے۔

حملے کے بعد پاکستانی کوسٹ گارڈز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل مذکورہ کمپنی کے ایک گاڑی کو بلوچ سرمچاروں نے بارودی سرنگ سے نشانہ بناتے ہوئے تباہ کردیا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker