بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ آج جمعہ کے روز سرمچاروں نے آواران کے علاقے پیراندر میں آرمی چیک پوسٹ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو نقصان پہنچایا۔ سرمچاروں نے کل بلیدہ کے علاقے الندور میں پاکستانی فوج کے قافلے پر اسکول کے قریب اس وقت حملہ کیا جب وہ الندور میں فوجی آپریشن کے بعد کیمپ کی جانب جارہا تھا۔ جبکہ کل دو اورحملے الندور بازار میں کئے گئے تھے اور ایک اور حملہ الندور ندی میں کیا گیاتھا۔الندور آپریشن میں قابض فوج نے نہتے شہریوں پر حملہ کرکے ایک خاتون سمیت دو افراد کو شہید کیا اور کئی افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیاہے۔ بلوچ سرمچار عام آبادی کی دفاع میں ہمہ وقت موجود اور تیار ہیں۔ پاکستان فوج اپنی مسلسل شکست سے حواس باختہ ہوکر بلوچستان میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker