افغانستان کے دارالحکومت میں ایک خودکش دھماکے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں

کابل (ریپبلکن نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کے دن ہونے والے ایک خود کش دھماکے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئیں ہیں جبکہ دیگر 25 سے زاہد لوگ زخمی ہیں جنہیں ہسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق دھماکہ کابل کے علاقے بانائی میں پیش آیا ہے جس میں افغان سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کو نشانہ بنایا گیا یے۔ دھماکہ امریکی سفارتخانے کے قریب کیا گیا ہے جبکہ تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

کابل کے ثقافتی مرکز پر خودکش حملوں میں 40 سے زاہد لوگ ہلاک ہوئیں

عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش حملے کا ہدف افغان خفیہ اداروں اور فورسز کے اہل کار تھے اور حملے میں 80 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ حالیہ چند مہینوں سے افغانستان میں دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بڑی حد تک تیزی آئی یے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close