کراچی سے قابض ریاستی فورسز نے گریشہ کے رہائشی دو بلوچ بھائیوں کو اغواء کرلیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) دہشتگرد پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے دو بھائیوں کو اغواء بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے فورسز کے ہمراہ گلشن اقبال کے علاقے مدھو گوٹھ میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات عامہ (آئی آر) کے طالب علم کو بھائی سمیت حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

دونوں بھائیوں کی شناخت ممتاز ساجدی ولد ڈاکٹر کریم بخش اور کامران ساجدی سے ہوگئی۔ دونوں بھائی بلوچستان کے علاقے گریشہ کے رہائشی تھے جو کراچی میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے رہائش پذیر تھے۔

بی ایچ آر او کا سیکرٹری جنرل کراچی سے اغواء

خیال رہے کہ کراچی سے بلوچ طلباء کی اغواء نماء گرفتاریوں میں گزشتہ کچھ مہینوں سے انتہائی تیزی لائی گئی ہے۔ کچھ ہی مہینوں میں متعدد طلباء کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close