امریکی وزیرِ دفاع کل پاکستان جائیں گے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رواں سال اگست میں افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی کے اعلان کے بعد وزیر دفاع جم میٹس کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے

نیوز ڈیسک(ریپبلکن نیوز) امریکہ کے محکمہ دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیر4دسمبر کواسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رواں سال اگست میں افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی کے اعلان کے بعد وزیر دفاع جم میٹس کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ بتایا جارہا ہے کہاس دورے کے دوران پاکستان قیادت سےافغانستان اور خطے کی سلامتی کے صورت حال اور پاک امریکہ باہمی امور پر بات چیت ہوگی۔

بعض مبصرین کا کہنا کہ اسلام آباد کے دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع ایک بار پھر پاکستانی قیادت زور دیں گے کہ وہ افغانستان کے کے لیے خطرہ بننے والے بعض شدت پسندوں گروپوں کے خلاف کارروائی کریں جو مبینہ طور پاکستان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔

امریکہ کے وزیرِ دفاع جم میٹس نے اکتوبر کے اوائل میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کی افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی کے مطابق کوئی بھی حتمی قدم اٹھانے سے قبل امریکہ پاکستان کے ساتھ ’’ایک مرتبہ پھر‘‘ کام کرنے کی کوشش کرے گا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close