ڈیرہ بگٹی میں فورسز نے پاب اور بیٹے کورقم نا دینے پر اغواء کرلیا

سوئی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے مٹ میں فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

نمائندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے مٹ میں فورسز نے بڈھا ولد چغڑدی بگٹی کو اس کے بیٹے کے ساتھ گرفتاری بعد کئی گھنٹے لاپتہ رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

ان پر ایک مقامی وڈیرہ کی جانب سے  جھوٹے الزامات عائد کیئے گئے ہیں تاہم علاقائی زرائع کے مطابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی ڈیتھ سکواڈ کے شاہ مراد مسوری نے ان افراد سے بھاری رقوم کی ڈیمانڈ کی تھی لیکن غربت کے مارے بڈھا بگٹی وہ رقم ادا نہیں کرسکا جس کے بعد اسے جھوٹے مقدمات بنا کر جھیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ شاہ مراد مسوری کی طرف سے ابھی بھی رقم کی اداگئی کے بعد رہائی کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close