دوستی کے نتیجے میں پاکستان کی طرف سے پٹھاٹ کوٹ اور اڑی جواب میں ملا۔بھارتی وزیر خزانہ

نئی دہلی (ریپبلکن نیوز) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پاکستان بھارت تعلقات میں کشیدگی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کیوں ہے؟ اسلام آباد ’’خوداحتساب‘‘ کرے، جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہم نے شروع دن سے ہی نیک نیتی سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے کوششیں کیں لیکن اس کے بعد پاکستان کی جانب سے پٹھانکوٹ یا اڑی حملے کی صورت میں جواب ملا۔ بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ یہ ایک سنگین صورتحال ہے جب سے حکومت آئی ہے ہم نے شروع دن سے ہی نیک نیتی سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے ایک کے بعد ایک قدم اٹھایا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی اقدامات اٹھائے جن میں کئی غیر روایتی اقدمات بھی شامل ہیں لیکن اس کے بعد پاکستان کی جانب سے پٹھانکوٹ یا اڑی حملے کی صورت میں جواب ملا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker