یو بی اے نے سبی میں فورسزپر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ریپبلکن نیوز) یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ جمعہ کو ہمارے سرمچاروں نے ضلع سبی کے مشرقی علاقے کرمو وڈھ کے مقام فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس میں د و اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بتائی، ترجمان نے کہاکہ 29نومبر کو سبی کے مشرقی علاقے تلی سے کچھ فاصلے پر کلگری کے مقام پر فورسز نے حملہ کرکے بے گناہ مری بلوچوں جن میں سہراب مری ولد بخت علی عمر 80سال ایک ٹانگ سے معذور جو چل بھی نہیں سکتا تھا ، توکلی مری ولد بخت علی مری عمر 70سال سفید ریش تھا حمل مری ولد قادر بخش عمر 35، فیض احمد مری ولد علی بخش عمر 20سال ، اور بخت علی ولد حاجی مہر علی عمر 60 سال شامل ہیں کو قتل کردیا جبکہ فورسز نے علاقے سے بے گناہ لوگوں کو لاپتہ کیا گھروں کو جلانے کے بعد مال مویشی کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close