کوہٹہ میں پاکستانی فورسز پر حملہ

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) کوئٹہ اسپنی روڈ  پر دھماکےکے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کےبعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے.

ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close