2 جون کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سہیل بلوچ کو کراچی سے اغوا کر لیا

کراچی (ریپبلکن نیوز) پاکستانی خفیہ اداروں نے سہیل بلوچ کو اغوا کر لیا. تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ  2 جون 2016 کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلیدہ سلو کے رہائشی  سہیل بلوچ ولد لطیف بلوچ کو رکشہ سے اتار کر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے  ، یاد رہے بلیده کے رہائشی 17 سالہ نوجوان  سہیل بلوچ کو اس وقت پاکستانی خفیہ اداروں نے اغوا کر لیا جب وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بیماری کے سلسلے میں کراچی گیا تھا. سہیل بلوچ کو خواتین و بچوں کے سامنے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آئی ایس آئی  کے  اہلکار اپنے ساتھ لے گئے تھے جو تاحال لاپتہ ہے.

مزید خبریں اسی بارے میں

Close