بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

blfکوئٹہ (ری پبلکن نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بسیمہ کے علاقے راغے کلان کے رہائشی یعقوب ولد بنگل کو گزشتہ روز سرمچاروں نے گرفتار کیا جس نے سرمچاروں کی تحویل میں دوران تفتیش اپنے گناہوں کا اعتراف کیا،جسے جمعہ کے روز موت کی سزا دی گئی،ایسے لوگوں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاست کا آلہ کار بن کر ہمیں ایک بلوچ کو سزا دینے پر مجبور نہ کریں ترجمان نے کہا کہ 26 مئی کو سرمچاروں نے جھاؤ ڈولیجی فورسز چوکی پر اسنائپر رائفل سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا،جھاؤ میں ایک گروہ پیش کی کٹائی اور بڑی تعداد میں پیش کی برآمد میں مصروف ہے اس گروہ کی نشاندہی ہو گئی ہے اور وہ کئی بار تنبیہ کے باوجود یہ کام جاری رکھے ہوئے ہیں ان کا تعلق جس طاقت سے بھی ہو ان کو معاف نہیں کیا جائے گاترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی تاہم دوسری جانب فورسز پر حملے اور اہلکار کی ہلاکت سے متعلق سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close