بی آر ایس او کی جانب بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے طلباء ولکم پارٹی دیا گیا

Khuzdarخضدار(ری پبلکن نیوز ) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ اپنے جار ی کردہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار میں بی آر ایس او کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے طلبا ء کو ویلکم پارٹی دیا گیا۔ ویلکم پارٹی کے تقریب میں بہت سے طلبا ء نے بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شمولیت بھی اختیار کر لیں۔حمدان بلوچ نے کہا کہ اس پروگرام میں بی آر ایس او کے مر کزی رہنماء بھی شامل تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی بہتر مستقبل کا ضامن ہوسکتی ہے ۔ موجودہ حالات جہاں بلوچ نوجوانوں کے لیے تعلیم کے تمام دروازے بند کئے جارہے ہیں ،بلوچستان بھرمیں چند حسابی کالجز اور یونیورسٹیز موجود ہیں ۔بلوچستان میں تعلیمی نظام نہ ہونے کے برابرہے، نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوئٹہ اور خضدار کا رخ کرتے ہیں لیکن وہاں بھی وہ سہولیات انہیں نہیں ملتے جو ملنے چاہیے بلکہ بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے برائے راست فوج کے کنٹرول میں ہیں جہاں طلبہ و طالبات خوف کے سائے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker