دنیابھر میں وٹس ایپ کے سرورز متاثر

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) میسجنگ سروس وٹس ایپ کے دُنیا بھر میں متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سروس کے نہ چلنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ صارفین اپنے پیاروں سے چیٹ اور کسی بھی قسم کی تصویر یا ویڈیو کے تبادلے سے قاصر ہیں۔ مختلف اطلاعات کے مطابق سروس متاثر ہوئے 45 منٹ ہو گئے ہیں اور سروس دوبارہ شروع نہ ہو سکی۔ وٹس ایپ انتظامیہ کی طرف سے سروس متاثر ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔یاد رہے کہ وٹس ایپ کو دُنیا بھر میں کروڑوں صارفین اپنے پیاروں سے رابطے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close