آئی ایس آئی کے اہلکاروں کا پی ٹی ایم کے رہنماوں کے قافلے پر شدید فائرنگ

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) پشتون ارکان اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ

پی ٹی ایم کے کارکنان کے مطابق ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے قافلے پر قلعہ سیف اللہ سے واپسی پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضع ریے کہ ارکان پارلیمان اور پی ٹی ایم کے رہنما تنظیم کے سنئیر رہنما ارمان لونی کی پولیس کے ہاتھوں تشدد کے بعدہلاکت پر ان کی جنازہ میں شرکت کرنے جارہے تھے جہاں راستے میں درجنوں مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں روکا جاتا رہا۔

جبکہ ابھی پی ٹی ایم کے کارکنان نے سوشل میڈیا پر خبر دی ہے کہ ان کے رہنماوں پر فائرنگ کی گئی تاہم تمام افراد محفوظ ریے۔

پی ٹی اہم کے کارکنان نے گاڈی پر لگے گولیوں کے نشانات کے تصاویر بھی جاری کردی ہیں جبکہ ایک وڈیو بھی پی ٹی ایم کے ارکان کی جانب سے سوشل میڈہا پر شائع کیا گیا ہے جہاں آرمی اور پی ٹی ایم کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی سنی اور دیکھی جا سکتی ہے جہاں آرمی اہلکار پی ٹی ایم کے کارکنان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

پی ٹی ایم کے کارکنان کا موقف ہے کہ فائرنگ آئی ایس آئی کے ایک کرنل کے حکم پر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close