یونائٹڈ بلوچ آرمی نے بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ساتھ مشترکہ کاروائی کی تردید کردی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجُمان مرید بلوچ نے بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ساتھ بالاناڑی میں مشترکہ کاروائی کی تردید کردی۔

دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک تردیدی بیان میں کہا ہے کہ  بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجُمان دوستین بلوچ کی جانب سے بالاناڑی کے علاقہ ڈنگرا میں فورسز کے چیک پوسٹ پر مُشترکہ حملے کا دعویٰ کیا گیاہے جبکہ اس قسم کا کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔لہذآ یونائیٹڈ بلوچ آرمی اس حملے کی تردید کرتی ہے اور نا ہی اس قسم کا کوئی حملہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز اور یونائٹڈ بلوچ آرمی کی مشترکہ کاروائی کے حوالے سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں مسلح تنظیموں کی جانب سے قابض فورسز پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close