آواران میں قابض پاکستانی فوج اور بلوچ سرزمین کے سپاہیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچ سرزمین کے سپاہیوں اور قابض پاکستانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

زرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مالار میں بلوچ سرمچاروں اور قبضہ گیر پاکستانی فوجی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جس میں قبضہ گیر ریاستی فورسز کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ بلوچ سرمچاروں کی جانب سے کرائے کے فوجیوں کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

بی ایل ایف نے چار فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی زمہ داری قبول کرلی

موصول یونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی مدد کے لیے مزید فوجی دستے آواران کے علاقے مالار روانہ کر دیے گئے ہیں۔ جس سے بڑے پیمانے پر نقصانات کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker