باپ اور بیٹے کو قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے اغواء کرلیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) قابض پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے باپ کو بیٹے سمیت اغواء کرلیا۔

ریپبلکن نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ آج قبضہ گیر پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ربی میں ایک پر چھاپہ مارتے ہوئے دو افراد کو اغواء کرلیا ہے۔ دونوں افراد کا تعلق بگٹی قبیلے سے ہے جو رشتے سے باپ اور بیٹے ہیں۔ جن کی شناخت میر حسن بگٹی اور شابان ولد میر حسن بگٹی سے ہوگئی ہے۔

ماسٹر نور احمد کا قتل ریاستی شکست ہے۔

خیال رہے کہ ایک دہائی سے زاہد عرصے سے جاری فوجی آپریشن میں اب تک ہزاروں بلوچوں کو ماورائے عدالت اغواء بعد شہید کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close