سب سےزیادہ سیاسی پناء کی درخواستیں جرمنی میں 

برسلز(ریپبلکن نیوز) سنہ دوہزار سولہ کے پہلے نو ماہ میں یورپی یونین کی تمام ستائیس رکن ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں جرمنی میں جمع کروائی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی شماریات کے دفتر یورو اسٹیٹ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے میں سات لاکھ چھپن ہزار سیاسی پناہ کی درخواستوں سے متعلق فیصلے ہوئے اور جرمنی میں ان کی تعداد چار لاکھ بیس ہزار رہی۔ دوسرے نمبر پر اٹلی آتا ہے، جہاں ایسی اڑسٹھ ہزار درخواستوں کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تریسٹھ ہزار درخواستوں کے ساتھ فرانس تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close