مجھے نہیں لگتا کہ کپتان کی حکومت زیادہ دن چل پائے گی:آصف زرداری

ویب ڈیسک (ریپبلکن نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نظر نہیں آتا کہ کپتان زیادہ دن حکومت سنبھال سکیں۔صادق آباد کے علاقے نواز آباد میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ان کی سیاست سمجھ ہی نہیں آتی، ان سے نہ معیشت سنبھالی جاتی ہے اور نہ حکومت، دو کتابیں پڑھ کر آپ نے سمجھنے کی کوشش کی، مجھے نہیں لگتا کہ کپتان کی حکومت زیادہ دن چل پائے گی، یہ کہتے ہیں نپولین نے یوٹرن نہیں لیا حالانکہ تاریخ میں نپولین اور ہٹلر کو ہیرو تسلیم نہیں کیا گیا، ہٹلر نے 55 ملین افراد کو قتل کیا ۔ آصف زرداری نے حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ سمجھتے ہیں کہ اٹھارویں ترمیم ہم نے اپنے کوئی کام کے لیے کی ہے، دنیا جدید ہوگئی اب سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا، کام نہیں کیا تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی کا دور ایسا تھا جس میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، اگر میں نے اپنے دور میں ذمہ داریاں پارلیمنٹ کو نہ دی ہوتیں تو آج ڈینٹسٹ صدر نہ ہوتا۔ہم نے 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کوحقوق دیئے اور یہ سمجھتے ہیں 18 ویں ترمیم اپنے فائدے کیلئے کی، میں نے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کوتفویض کیے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل ہمارے دورمیں بھی تھے لیکن ہم نے ڈیلیور کیا،پیپلز پارٹی کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہ تھا ، جمہوریت کے لیے بھٹو اور بی بی نے شہادت پائی اور ہم نے جیلیں کاٹیں ، حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کرسکے گی،عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کا اعلان کیا تھا، اب یہ پنجاب کابجٹ کیوں تقسیم نہیں کرتے؟ موجودہ حکومت نے جھوٹے وعدے کیے، جنوبی پنجاب کا ہمارا نعرہ چوری کیا ہم نے کہا کوئی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ ہمیں پھر موقع دے گا، عوام کے اصلی حقدار ہم ہیں، آپ کے بنائے ہوئے پتلے نہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close