بلوچستان میں مسلح تنظمیوں کی جانب سے میڈیا بائیکاٹ مہم جاری، متعدد پریس کلب بند

کوئیٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان میں مسلح تنطیموں کی میڈیا بائیکاٹ مہم کے تناظر میں متعدد پریس کلبز بند کردئیے گئے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےدالبندین پریس کلب کو بند کردیا گیا ، پریس کلب کے صدر کی زیر صدارت میں ایک کمیٹی منعقد کیاگیا جس میں تمام میڈیا ورکرز اور پریس کلب کے ممبران نے شرکت کی اورفیصلہ کیاگیا کہ صحافیوں کی زندگیوں کو خطرے کے پیش نظر پریس کلب کو بند کیا جائے اور کوئٹه سے آنے والی اخبارات بھی بند کئے جائیں  جبکہ ادھر  حب، وندر، اوتھل، اور بیلا کے تمام پریس کلبوں کو بھی  صحافیوں کی جانب سے بند کیا گیا ہے یہ فیصلہ ضلع لسبیلہ کے تمام صحافیوں کے ایک اجلاس کے بعد کیا گیا۔ یاد رہے کہ بلوچستاں میں جاری ریاستی بربریت کو میڈیا کی جانب سے ںظر انداز کرنے پر بلوچستان لبریشن فرنٹ، بلوچ لبریشن آرمی، یونائیٹد بلوچ آرمی نے میڈیا کا مکمل بائیکاٹ کا علان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close